Maktaba Wahhabi

101 - 336
اﷲ کے یہاں ان کے لیے بہت بڑااجرہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ) ( الزمر:۹) ’’بھلاجوشخص رات کے اوقات تنہائی میں اﷲ کی بندگی میں لگاہے ، کبھی اس کی بارگاہ میں سجدہ کرتاہے ، اور کبھی اس کے حضورمیں دست بستہ کھڑاہوتاآخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کے فضل کاامیدوارہے ، کہیں ایساشخص بندۂ نافرمان کی طرح ہوسکتاہے؟اے پیغمبر!ان لوگوں سے کہئے کہ کہیں جاننے والے (عالم)اور نہ جاننے والے(جاہل) بھی برابرہوئے ہیں؟ مگران باتوں سے وہی لوگ نصیحت پکڑتے ہیں جوعقل رکھتے ہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: (يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ (المجادلۃ:۱۱) ’’تم لوگوں میں سے جوایمان لائے اور جن کوعلم دیاگیا ہے ، اﷲ تعالیٰ ان کے درجے بلند کرے گا ، اور جوکچھ تم کرتے ہواﷲتعالیٰ کواس کی سب خبرہے۔ ‘‘ 
Flag Counter