کی گفتگو سے ہوئی، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض نصوص سے بعض نصوص کی تفسیرہوتی ہے، اور اللہ عز وجل نے اپنے بندوں سے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ وہ توبہ کرنے والوں کی توبہ حسب ذیل شرطوں کے ساتھ قبول فرماتا ہے: ٭ اپنے جرائم اور غلطیوں سے باز آجائیں ۔ ٭ سابقہ جرائم پر نادم ہوں ، اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں ۔ ٭ اگر جرائم حقوق العباد سے متعلق ہوں تو انہیں حقداروں کو واپس کریں ۔ مشرکین ،قاتلین اور زناکاروں کا ذکر کرنے اور انہیں ذلت واہانت کی وعید سنانے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴾ [1] سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |