الْعَظِيمِ ﴾[1] اے ایمان والو ! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تواللہ تعالیٰ تمہیں ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہوں کو دور کر دے گا، اور تم کو بخش دے گا، اور اللہ تعالیٰ بہت بڑے فضل والا ہے۔ (۱۱) بدعتی اپنا اور اپنے متبعین کے گناہوں کا بوجھ اٹھائے گا: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من دعا إلی ھدی کان لہ من الأجر مثل أجور من تبعہ لا ینقص ذلک من أجورھم شیئاً، ومن دعا إلی ضلالۃٍ کان علیہ من الإثم مثل آثام من تبعہ لا ینقص ذلک من آثامھم شیئاً‘‘[2] جس نے کسی کو ہدایت کی بات کی طرف دعوت دی تو اسے اسی طرح اجرو ثواب ملے گا جس طرح اس پر عمل کرنے والے کو، لیکن ان کے ثوابوں میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہوگی، اور جس نے کسی کو گمراہی کی |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |