Maktaba Wahhabi

106 - 203
بے جا سختی کرنا کہ سنت کی حد سے خارج ہوجائے ۔ ٭ وہ بدعت جو کسی مشروع عبادت کو کسی خاص وقت میں ادا کرنے کی شکل میں ہو، جس کی شریعت میں کوئی تخصیص نہ ہو ، مثال کے طور پر شعبان کے پندرہویں دن کو روزہ اور اس کی شب کو قیام کے لئے خاص کرلینا، کہ اصل صیام وقیام تو مشروع ہے لیکن کسی وقت کی تخصیص کے لئے دلیل درکارہے۔[1] چھٹا مطلب: دین میں بدعت کا حکم: اس میں کوئی شک نہیں کہ دین اسلام میں ایجاد کی جانے والی ہر بدعت گمراہی ہے اور حرام ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ إیاکم و محدثات الأمور، فإن کل محدثۃ بدعۃ، وکل بدعۃ ضلالۃ ‘‘[2]
Flag Counter