ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ’ یقینا میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوگی، ان میں سے صرف ایک فرقہ جنتی ہوگا،اوبہترفرقے جہنمی ہوں گے، دریافت کیاگیا،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ جنتی فرقہ کونسا ہے؟ آپ نے فرمایا:’’جماعت۔‘‘ اور عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی جامع ترمذی کی ایک روایت میں ہے کہ ’’ صحابہ نے پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون لوگ ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ ما أنا علیہ وأصحابي‘‘[1] جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں ۔ (۲) فرقہ ناجیہ : (نجات یافتہ جماعت) یعنی جہنم سے نجات پانے والی جماعت، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرقوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کا استثناء کیا اور فرمایا: ’’ کلھا في النار إلا واحدۃ‘‘[2] |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |