مشغول رہنے اور اس فتنہ میں پڑنے کے سبب، یا مشروع اذکار اور دعاؤں کو بدعی اذکار اور دعاؤں سے تبدیل کردینے کے سبب، انھوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشروع کردہ اذکار کو ترک کررکھا ہے، اور اس بنیاد پر وہ ذکر الٰہی سے غافل ہیں ۔[1] (۱۵) بدعتی حق کو چھپاتے ہیں اور اپنے متبعین سے حق کو پوشیدہ رکھتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان جیسے لوگوں کو لعنت کی وعید سنائی ہے، ارشادہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَـٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّـهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ ﴾[2] جو لوگ ہماری نازل کردہ دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم اسے اپنی کتاب میں لوگوں کے لئے بیان کرچکے ہیں ‘ ان لوگوں پر اللہ کی اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہوتی ہے۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |