Maktaba Wahhabi

86 - 203
اپنے ہاتھ سے جہاد کرے وہ بھی مومن ہے، اور جو ان سے اپنی زبان سے جہاد کرے وہ بھی مومن ہے ،اور جو ان سے اپنے دل سے جہاد کرے وہ بھی مومن ہے، اور اس کے بعد رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان باقی نہیں رہتا ۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من سئل عن علم یعلمہ فکتمہ أُلجِمَ یوم القیامۃ بلجامٍ من نارٍ‘‘[1] جس شخص سے کوئی علم دریافت کیا گیا جسے وہ جانتا ہے اور اس نے اسے چھپا لیا ، تو اسے قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔ ۸- کافروں کی مشابہت اور ان کی تقلید: مسلمانوں کے درمیان بدعات کے جنم دینے میں اس چیز کا ایک نمایاں رول ہے، اس کی دلیل ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ
Flag Counter