سنت کے کسی عالم (سے ملاقات اور استفادہ)کی توفیق عطافرمادے۔ اور فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ شہروں اور ملکوں کو زندگی عطا کرتا ہے، اور وہ اہل سنت ہیں ، اور جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ اس کے پیٹ میں حلال لقمہ ہی جاتا ہے تو وہ اللہ کی جماعت میں شامل ہے‘‘[1] (۶) اہل سنت سب سے بہتر لوگ ہیں جولوگوں کو بدعت اور اہل بدعت سے منع کرتے ہیں ۔ ابوبکر بن عیاش سے پوچھا گیا، سنی کون ہے؟، توانھوں نے فرمایا:’’سنی وہ ہے جس کے سامنے من مانی بے دلیل باتیں بیان کی جائیں تو ان کی طرف بالکل ہی نظر التفات نہ کرے‘‘[2] شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں :’’اہل سنت امت کے سب سے بہتر اور افضل ترین لوگ ہیں ،جو کہ صراط مستقیم یعنی حق واعتدال کی راہ پر |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |