’’الذین یصلحون ما أفسد الناس‘‘[1] لوگوں میں بگاڑ پیدا ہونے پر ان کی اصلاح کرنے والے۔ چنانچہ اہل سنت ، اہل بدعت ، ہواپرستوں اور گمراہ فرقوں کے درمیان اجنبی ہیں ۔ (۸) اہل سنت ہی حاملین علم ہیں : اہل سنت ہی در اصل حاملین علم ہیں ، جو اس علم سے غلو پسندوں کی تحریف، باطل پرستوں کی تراش خراش ( کاٹ چھانٹ) اور جاہلوں کی تاویلات کو دور کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا:’’لوگ (اہل علم) اسناد کے بارے میں نہیں پوچھتے تھے، لیکن جب فتنہ رونما ہوا ،تو کہنے لگے:’’سموا لنا رجالکم‘‘ بیان کرنے والوں کے نام بتاؤ ، چنانچہ دیکھا جاتا، اگر اہل سنت کی باتیں ہوتیں تو مان لی جاتیں ، اور اگر اہل بدعت کی باتیں ہوتیں تو ناقابل تسلیم قرار دی جاتیں ۔‘‘[2] (۹) اہل سنت وہ لوگ ہیں جن کی جدائی سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، اسی لئے ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’مجھے اہل سنت میں سے کسی کی |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |