Maktaba Wahhabi

141 - 203
سابقہ تمام دلائل ، ائمہ کرام کے فرمودات، بطلان کے وجوہات اور مفاسد کے اقسام سے ایک عقلمند کے لئے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ صلاۃ الرغائب ایک بدترین قسم کی بدعت اور اسلام میں ایک بے اصل اور نو ایجاد شے ہے۔ ۳- اسراء و معراج کی شب میں جشن منانا: اسراء و معراج کی شب اللہ عز وجل کی ان عظیم الشان نشانیوں میں سے ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت و صداقت ، عند اللہ آپ کی عظیم قدر ومنزلت، اللہ کی قدرت بے پایاں ، اور اللہ عز وجل کے اپنے تمام مخلوقات پر عالی وبلند ہو نے پر دلالت کرتی ہیں ، ارشاد باری ہے: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا
Flag Counter