ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾ [1] پاک ہے وہ اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے کو راتو ں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کرائی، جس کے آس پاس ہم نے برکت عطا فرمائی ہے، تاکہ ہم انہیں اپنی قدرت کی بعض نشانیوں کا مشاہدہ کرائیں ، یقینا اللہ تعالیٰ خوب سننے والا،دیکھنے والاہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تواتر کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر لے جایا گیا، آپ کی خاطر آسمانوں کے دروازے کھولے گئے، یہاں تک کہ آپ ساتوں آسمانوں سے بھی آگے تشریف لے گئے، وہاں آپ کے رب نے اپنے ارادے کے مطابق آپ سے گفتگو فرمائی، اور پانچ نمازیں فرض کیں ،ا للہ عزوجل نے ابتدا میں پچاس نمازیں فرض کی تھیں ، لیکن ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے برابر مراجعہ کرتے رہے‘ اور تخفیف کی درخواست کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے باعتبار فرضیت پانچ نمازیں رکھیں اورباعتبار اجر و ثواب پچاس، کیونکہ ہر نیکی کا ثواب دس گنا دیا جاتا ہے، پس ہر طرح کی حمد و شکر اس اللہ تعالیٰ کے لئے لائق و زیبا ہے جس نے ہمیں ان |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |