زیارت مشروع ہے، نہ ہی اس پر چڑھنا اور نماز کی غرض سے اس کا قصد کرنا جائز ہے، اسی طرح جبل ثور سے برکت حاصل کرنا، اور اس کی زیارت کرنا بھی جائز نہیں ہے، اور نہ ہی جبل عرفات، جبل ابو قبیس، اور جبل ثبیر وغیرہ کی زیارت کرنا مشروع ہے، اور نہ ہی (عہد نبوی سے معروف) گھروں سے برکت حاصل کرنا جائز ہے، خواہ دار ارقم ہو یا دیگر دیار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، اسی طرح کوہ طور کی زیارت کرنا اور اس کے لئے سفر کرنا بھی جائز نہیں ، اور نہ ہی کسی بھی قسم کے درختوں اور پتھروں سے تبرک حاصل کرنا جائز ہے۔[1] ممنوع تبرکا ت کے اسباب: ممنوع تبرکات کے اسباب میں سے دین سے جہالت، نیکو کاروں کے سلسلہ میں غلو ، کفار کی مشابہت اور مکانی آثار و نشانات کی تعظیم کرنا وغیرہ ہیں ۔[2] ممنوع تبرکات کے آثار ومظاہر: ممنوع تبرکات کے آثار ومظاہر بہ کثرت ہیں ، علی سبیل المثال ان میں سے |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |