اللہ کی قسم !یہ اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ گئے تھے‘‘، چنانچہ ابن ابو ملیکہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: اے اللہ ہم تجھ سے پناہ مانگتے ہیں کہ اپنی ایڑیوں کے بل پلٹیں ، یا اپنے دین میں فتنہ سے دوچارہوں ۔ (۱۴) بدعتی ذکر الٰہی سے اعراض کرنے والا ہوتا ہے: کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہمارے لئے کچھ اذکار اور دعائیں مشروع فرمائی ہیں ، جن میں سے کچھ اذکار مقید ہیں مثلاً،پنجوقتہ نمازوں کے بعد کے اذکار، صبح وشام کی دعائیں ، سونے اور بیدار ہونے کے وقت کے اذکار وغیرہ ، اور کچھ مطلق ہیں جن کے لئے کسی زمان یامکان کی قید نہیں ہے، ارشاد الٰہی ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّـهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ﴿٤١﴾ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴾[1] اے ایمان والو! اللہ کا خوب خوب ذکر کرو، اور صبح وشام اس کی پاکیزگی بیان کرو۔ لیکن بدعتی ان اذکار اور دعاؤں سے اعراض کرتے ہیں ، اپنی بدعات میں |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |