خامساً: بدعات درج ذیل وجوہات کی بناپر مذموم ہیں : ۱- تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وحی الٰہی کے بغیر انسانی عقلیں اپنی مصلحتوں کا ادراک نہیں کر سکتیں ، اور بدعات کی ایجاد اس مصلحت کے منافی ہے۔ ۲- شریعت اسلامیہ کامل و مکمل ہے، اس میں کسی قسم کی کمی وبیشی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ۳- بدعتی شریعت اسلامیہ کا معاند اور اس کا مخالف ہوتا ہے۔ ۴- بدعتی خواہش پرست ہوتا ہے، کیونکہ عقل اگر پابند سنت نہ ہو تو خواہش پرستی کے سوا اس کے لئے کوئی چارہ نہیں ۔ ۵- بدعتی اپنے آپ کو شارع کے مرتبہ میں سمجھتا ہے،کیونکہ شارع ہی نے شریعت بنائی ہے اور اہل ایمان کو اس کے مطابق عمل کرنے کا مکلف بنایاہے۔[1] چوتھا مطلب: بدعات کے اسباب: بدعات کے پنپنے، پھیلنے کے مختلف اسباب ہیں ،چند اسباب درج ذیل ہیں : [2] |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |