وفات کی خبر ملتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے جسم کا کوئی حصہ کھوگیاہو‘‘[1] نیز فرماتے ہیں :’’جولوگ اہل سنت کی موت کی تمنا کرتے ہیں ، وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے گل کرنا چاہتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ اپنے نور کو مکمل کرکے رہیگا گرچہ کافروں کو ناگوار گذرے‘‘[2] تیسرا مطلب: سنت مطلق نعمت ہے: نعمت دوقسم کی ہوتی ہے۔ ۱-نعمت مطلق ۲-نعمت مقید اولاً: نعمت مطلق: نعمت ِ مطلق وہ نعمت ہے جس کا تعلق بندے کے ابدی فوز وفلاح اور سعادت مندی سے ہے،اوروہ اسلام اور سنت کی نعمت بے بہا ہے ، کیونکہ انسان کی دنیوی واخروی سعادت تین بنیادی ارکان پر موقوف ہے، اسلام ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دنیا وعقبیٰ میں عافیت وسلامتی۔ اسلام اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نعمت ہی وہ نعمت ہے جس سے سرفراز مندوں کے راہ کی رہنمائی |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |