آٹھواں مطلب: عصر حاضر کی بدعات: دور حاضر میں پائی جانے والی بدعات بہت زیادہ ہیں ، چند بدعات بطور مثال حسب ذیل ہیں : ۱- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کا جشن منانا: یوم پیدائش کاجشن منانا ایک گھناؤنی قسم کی بدعت ہے، جسے سب سے پہلے چوتھی صدی ہجری میں عبیدیوں نے ایجاد کیا، اہل علم ہر زمانہ میں اس بدعت کے بطلان کی وضاحت اوراس کے موجد اوراس پر عمل کرنے والوں کی تردید کرتے رہے، چنانچہ مندرجہ ذیل دلائل و براہین کی روشنی میں کسی کی یوم ولادت کا جشن منانا جائز نہیں : ۱- یوم پیدائش کاجشن منانا دین اسلام میں ان نو ایجاد بدعات میں سے ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نہیں اتاری، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مشروع نہیں فرمایا ،نہ اپنے قول سے ، نہ اپنے فعل سے اورنہ ہی اپنی تقریر سے، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہمارے رہبر اور امام ہیں ، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |