بات کی طرف بلایا،اسے اتنا ہی گناہ ملے گا جتنا اس گمراہی پر عمل کرنے والے کو، لیکن ان کے گناہوں میں کسی طرح کی کمی واقع نہ ہوگی۔ (۱۲) بدعت بدعتی کو لعنت کا مستحق بناتی ہے: چنانچہ انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں بدعت ایجاد کرنے والے کے سلسلہ میں ارشاد فرمایا: ’’من أحدث فیھا حدثاً أو آوی محدثاً فعلیہ لعنۃ اللّٰه، والملائکۃ، والناس أجمعین، لایقبل اللّٰه منہ صرفاً ولاعدلاً‘‘[1] جس نے مدینہ میں کوئی بدعت ایجاد کی ، یا کسی بدعتی کو پناہ دی ، اس پر اللہ ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہ فرمائے گا۔ امام شاطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ حدیث عموم کے سیاق میں ہے، لہٰذا |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |