نصاریٰ (عیسائیوں )نے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کوحد سے آگے بڑھا دیا تھا ،میں اللہ کا بندہ ہوں ، لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور رسول ہی کہو۔ پانچواں مطلب :بدعت کی قسمیں : مختلف اعتبار سے بدعت کی مختلف قسمیں ہیں ، جن کی تفصیل مختصراً درج ذیل ہے: پہلی قسم: بدعت حقیقی وبدعت اضافی : ۱- بدعت حقیقی : وہ بدعت ہے جس پر کتاب اللہ ،سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اجماع اور اہل علم کے کسی معتبر استدلال سے اجمالی یا تفصیلی طور پر کوئی بھی شرعی دلیل موجود نہ ہو ، اسے بدعت اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ دین میں بلا کسی سابق مثال کے ایک نوایجاد شئے ہے ۔[1] مثال کے طور پررہبانیت کے ذریعہ اللہ سے تقرب کا حصول ، یعنی تمام انسانوں سے علیحدہ ہو کر ، دنیا اوراس کی لذتوں سے کنارہ کش ہو کر پہا ڑوں میں پناہ گیر ہوجانا، ایسا کرنے والوں کا یہ عمل ایک من مانی عبادت ہے جسے |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |