میں قیامت کے روز تمام اولاد آدم کا سردار ہوں گا،اور سب سے پہلے میری قبر پھٹے گی اور میں قبر سے باہر نکلوں گا اور میں سب سے پہلا سفارشی ہونگا ،اور سب سے میری سفارش قبول ہوگی۔ یہ آیت کریمہ اور حدیث شریف اور اس معنی کی دیگر آیات و احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ نبی ٔ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے علاوہ دیگر اموات قیامت کے روز ہی اپنی اپنی قبروں سے نکلیں گے ،سماحۃ الشیخ علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’یہ علماء اسلام کامتفق علیہ مسئلہ ہے اس میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ‘‘[1] ۲-ما ہ رجب کے پہلے جمعہ کی شب میں جشن منانا: ماہِ رجب کے پہلے جمعہ کی شب میں جشن منانا ایک گھناؤنی قسم کی بدعت ہے ، امام ابو بکر طرطوشی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ انہیں ابو محمد المقدسی رحمہ اللہ نے خبر دیا‘ وہ فرماتے ہیں :’’ جہاں تک ماہ رجب کی نماز کا مسئلہ ہے تو ہمارے یہاں |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |