دہائی دینا توحید و اخلاص ہے، اور مخلوق کو پکارنا شرک باللہ ہے۔ [1] [۶] مختلف قسم کی منکر بدعات: یہ بہت ہیں ،بطور مثال چند بدعات درج ذیل ہیں : ۱- جہری نیت کرنا: مثلاً کوئی شخص یوں کہے کہ :’’نویت أن أصلي للہ کذا وکذا‘‘(میں نیت کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کے لئے اتنی نماز پڑھوں گا) یا ’’ نویت أن أصوم ہذا الیوم فرضاً أونفلاً للہ تعالیٰ‘‘(میں نیت کرتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے لئے فرض یا نفل روزہ رکھوں گا) یا یہ کہے کہ ’’نویت أن أتوضأ، أو نویت أن أغتسل، أو نحو ذلک ‘‘( میں وضو کرنے کی نیت کرتا ہوں ، یا غسل کرنے کی نیت کرتا ہوں ، وغیرہ) ۔ اس طرح زبان سے بول کر نیت کرنا بدعت ہے، کیوں کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت نہیں ہے، اور اس لئے بھی کہ اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿قل أتعلمون اللّٰه بدینکم واللّٰه یعلم ما في السماوات وما في الأرض واللّٰه بکل شيء علیم﴾[2] |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |