استدراج اور ڈھیل ہیں ، اگر انہیں نعمت مطلق (اسلام) کی دولت نہ مل سکی تو اس کا انجام عذاب اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں ۔[1] چوتھا مطلب :سنت کا مقام: سنت اللہ تعالیٰ کا وہ محفوظ قلعہ ہے جس میں داخل ہونے والا امن وامان میں ہو جاتا ہے، اور اللہ کا وہ عظیم دروازہ ہے جس میں داخل ہونے والا اللہ تک پہنچ جاتا ہے ، سنت اپنے رہروؤں کو بلندیوں پر لا کھڑا کرتی ہے، گو اپنے اعمال کی بدولت وہ اس شرف سے محروم ہوں ، اور جب اہل بدعت اور منافقین کا نور روز قیامت بجھا ہوا ہوگا ، تو اہل سنت کا نور ان کے سامنے دوڑ رہا ہوگا، اور جب اہل بدعت کے چہرے سیاہ پڑجائیں گے ،تو اہل سنت کے چہرے روشن اور تروتازہ ہوں گے، ارشاد الٰہی ہے: ﴿ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾[2] جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اوربعض چہرے سیاہ۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |