Maktaba Wahhabi

180 - 203
جس کسی نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے۔ ۶- قبروں پر عمارت کی تعمیر، انہیں سجدہ گاہ بنانا: ان پر مسجد کی تعمیر کرنا، ان میں مردوں کو دفنانا، قبروں کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا ، تبرک کی خاطر ان کی زیارت کرنا، ان قبروں میں مدفون یا ان کے علاوہ دیگر اموات سے وسیلہ لینا، ان کی قبروں کے پاس نماز ادا کرکے یا دعا کرکے تبرک حاصل کرنا، عورتوں کا قبروں کی زیارت کرنا، اور ان پر چراغاں کرنا وغیرہ ،یہ ساری چیزیں انتہائی گھناؤنی اور قبیح قسم کی بدعات ہیں ۔[1] نواں مطلب: بدعتی کی توبہ: اس میں کوئی شک نہیں کہ بدعتگناہوں سے خطرناک ہے، کیونکہ جب انسان پر گناہوں کا ڈھیر لگ جاتا ہے، اور وہ اسی پر مصر رہتا ہے تو وہ گناہ اسے ہلاک وبرباد کر دیتے ہیں ‘ لیکن بدعت ان سے کہیں زیادہ ہلاکت انگیز ہے، جیسا کہ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ابلیس لعین کو گناہوں کی بہ نسبت بدعت زیادہ محبوب ہے، کیونکہ گناہوں سے تو توبہ کر لی جاتی ہے لیکن
Flag Counter