ثانیاً: بدعت کی مذمت سنت ِنبوی کی روشنی میں : بدعت کی مذمت اور اس سے اجتناب سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت ساری حدیثیں وارد ہوئی ہیں ، جن میں سے چند حدیثیں درج ذیل ہیں : (۱) ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو ردٌ ‘‘[1] جس کسی نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں ، تو وہ مردود ہے۔ اورصحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: ’’من عمل عملاً لیس علیہ أمرنافھو ردٌ ‘‘[2] جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں تو وہ مردود ہے ۔ (۲) جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبہ میں فرمایا کرتے تھے: |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |