Maktaba Wahhabi

98 - 203
کیونکہ زمان ومکان اور کیفیات کی یہ تفصیل کتاب وسنت سے ثابت نہیں ، چنانچہ یہ ساری چیزیں بہ حیثیت اصل توسنت ہیں لیکن غیر ثابت امور کے سبب بدعت میں داخل ہو جاتی ہیں ۔[1] دوسری قسم: بدعت فعلی وبدعت ترکی: ۱- بدعت فعلی: بدعت کی تعریف میں شامل ہے، بدعت فعلی دین میں ایجاد کردہ وہ طریقہ ہے جو بظاہر شریعت کے مشابہ ہو،جس پر چل کر اللہ کی عبادت میں مبالغہ مقصود ہو ۔[2] مثال کے طور پر اللہ کی شریعت میں کسی غیر مشروع امر کا اضافہ کر دینا ، جیسے کوئی شخص نمازمیں ایک رکعت کا اضافہ کردے، یا دین میں ایسی چیز لا داخل کرے جو اس میں سے نہ ہو، یا کسی عبادت کو اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کسی خاص کیفیت میں انجام دے،[3] یا کسی مشروع عبادت کو کسی وقت کے
Flag Counter