Maktaba Wahhabi

160 - 203
کے ابتدائی دس دن، حرام مہینے، پیر، جمعرات اور جمعہ کا دن ، اور رات کے آخری تہائی حصہ میں باری تعالیٰ کے نزول کا وقت، اور ان کے علاوہ بہت سارے متبرک اوقات ہیں ، لیکن ان مقامات واوقات سے ایک مسلمان کے لئے برکت کا حصول جائز نہیں ،البتہ ان میں مشروع اعمال صالحہ انجام دے کر اللہ کی ذات بابرکات سے برکت کاحصول کیا جاسکتاہے۔[1] (۳) بعض اشیاء بھی مبارک ہیں ، جیسے آب زمزم، اوربارش ، کیونکہ اس کی برکات یہ ہیں کہ اس پانی سے انسان ، مویشی اور چوپائے سیراب ہوتے ہیں ، نیز میوہ جات اور درختوں کی پیدائش وپرداخت ہوتی ہے، اسی طرح شجرۂ زیتون، دودھ، گھوڑے، بکریاں ، کھجور وغیرہ اشیاء بھی مبارک ہیں ۔[2] مشروع تبرک کی کئی قسمیں ہیں ، چند درج ذیل ہیں : [۱] ذکر الٰہی اور تلاوت قرآن کریم سے شرعی طریقہ کے مطابق برکت کا حصول، مطلب یہ ہے کہ دل وزبان سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرکے اور قرآن اور سنت پر شرعی اصولوں کے مطابق عمل پیرا ہو کر اللہ کی ذات سے برکت طلب
Flag Counter