کرنا۔ قرآن کریم کی برکات میں اطمینان قلب، اطاعت پر دل کی قوت ، آفات ومصائب سے شفایابی، دنیا و آخرت کی سعادت ، گناہوں کی بخشش، سکینت کا نزول، نیز یہ کہ قرآن کریم اپنی تلاوت اور اس پر عمل کرنے والوں کے لئے روز قیامت سفارشی ہوگا وغیرہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ عین مصحف (قرآن کریم) سے برکت کا حصول نہیں کیا جاسکتا، مثلاً حصول برکت کی خاطر قرآن کریم کو گھر یا گاڑی میں رکھا جائے بلکہ برکت کا حصول اس کی تلاوت اور اس کے پیغام پر عمل کرکے ہی ہوسکتاہے۔[1] [۲] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ سے آپ کی زندگی میں مشروع طریقہ پر برکت کا حصول، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود اور آپ کی ذات مبارکہ سے متصل ہونے والی تمام چیزیں بابرکت ہیں ۔ چنانچہ اسی بنیاد پر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ سے برکت حاصل کی ، ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے وہ فرماتے ہیں :’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |