Maktaba Wahhabi

159 - 203
دوسری قسم: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ اور ظاہری وحسی آثارکی برکت، یعنی وہ برکت جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں رکھی ہے ، اور اسی وجہ سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کی حیات مبارکہ میں آپ کی ذات سے اور آپ کی وفات کے بعد آپ کے جسم سے منسلک آثار سے برکت حاصل کی۔[1] اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی زندگی میں برکت کے حصول پر اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو قیاس نہیں جاسکتا، کیونکہ اللہ عزوجل نے آپ کی ذات میں برکت رکھی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے دیگرانبیاء کرام علیہم الصلاۃ و السلام کے اندر برکت رکھی ہے، اور اسی طرح ملائکہ (فرشتوں ) ،اور صالحین وغیرہم میں برکت رکھی ہے ، لیکن ان سے برکت کا حصول جائز نہیں ، کیوں کہ اس کے جواز پر شریعت کی کوئی دلیل نہیں ، اسی طرح بعض جگہیں (مقامات) بھی مبارک ہیں ، جیسے مساجد ثلاثہ: یعنی مسجد حرام، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورمسجد اقصیٰ اور ان کے بعد بقیہ تمام مسجدیں ، اسی طرح بعض اوقات میں بھی اللہ تعالیٰ نے برکت رکھی ہے، جیسے ماہ رمضان ، شبِ قدر، ذی الحجہ
Flag Counter