قرآن کریم سے برکت کا حصول اس کی کما حقہ تلاوت، اور رضائے الٰہی کے مطابق اس کے پیغام پر عمل پیرا ہونے پر موقوف ہے۔ (۲) رسول گرامی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہیں ، اللہ عز وجل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں برکت رکھی ہے،اور یہ برکت دو طرح کی ہے: ۱- برکت معنوی: برکت معنوی وہ برکت ہے جو دنیا وآخرت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عظمیٰ سے حاصل ہوتی ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا ہے، آپ ہی کے ذریعہ دنیائے انسانیت کو شرک وبدعت کی تاریکیوں سے نکال کر توحید وسنت کی روشنی عطا کی ہے، اور آپ کی امت کی خاطر پاکیزہ چیزیں حلال کررکھی ہیں اور پلید اور گندی چیزیں حرام قرار دی ہیں ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلسلہ ٔ رسالت کو ختم کردیا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین (اسلام) نرمی وسماحت کا حامل ہے۔ ۲- برکت حسّی ، اوراس کی دو قسمیں ہیں : پہلی قسم: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال کی برکت، یعنی آپ کی رسالت ونبوت کی صداقت پر دلالت کرنے والے وہ ظاہر وباہر معجزات جن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعزاز بخشا ہے۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |