Maktaba Wahhabi

157 - 203
معانی میں استعمال ہوا ہے، چند معانی درج ذیل ہیں :- ۱- پیہم خیر وبھلائی۔ ۲- خیر وبھلائی کی کثرت اور بتدریج اس میں اضافہ وبڑھوتری۔ ۳- لفظ ’’تبارک‘‘سے صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات متصف کی جاسکتی ہے، اور اس لفظ کی اضافت بھی صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی کی طرف ہو سکتی ہے۔ علامہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:’’اللہ تبارک وتعالیٰ کے ’’تبارک‘‘ کا مفہوم (سے مراد) اللہ تعالیٰ کاجود وکرم، خیر وبھلائی کی فراوانی، بزرگی وبرتری، عظمت وتقدس، ہمہ قسم کی خیروبرکت کی آمد کا مرجع، اور حسب منشاء برکات کا نزول وغیرہ ہے، قرآن کریم کے معانی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ لفظ ’’تبارک‘‘ متعدد معانی پر دلالت کرتا ہے ۔[1] بابرکت چیزیں کئی قسم کی ہیں ، چند درج ذیل ہیں :- (۱) قرآن کریم مبارک ہے، یعنی انتہائی خیر وبرکت والی کتاب ہے، کیونکہ اس کتاب عظیم میں دین ودنیا کی بھلائیاں پنہاں ہیں ۔
Flag Counter