Maktaba Wahhabi

143 - 203
گنت وبے شمار نعمتوں سے نوازا ۔[1] یہ شب جس میں واقعۂ اسراء پیش آیا ، مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر اس میں کسی طرح کا جشن منانا اور اسے کسی بھی طرح کی غیر مشروع عبادت کے لئے خاص کرنا جائز نہیں : اولاً: یہ شب جس میں واقعۂ اسراء ومعراج پیش آیا اس کی تحدید و تعیین کے سلسلہ میں کوئی صحیح حدیث وارد نہیں ہے، نہ رجب کی نہ کسی اور مہینہ کی، چنانچہ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے پندرہ ماہ بعد پیش آیا ، اور کہا گیا ہے کہ ہجرت سے ایک سال قبل ربیع الآخر کی ستائیسویں شب میں پیش آیا، اور کہا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے پانچ سال بعد پیش آیا ،[2] اور کہا گیا ہے کہ ربیع الاول کی ستائیسویں شب میں پیش آیا۔[3] امام ابو شامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ بعض قصہ گوؤں کے حوالہ سے جو ذکر کیا جا تا ہے کہ واقعہ اسراء ماہ رجب میں پیش آیا ، یہ بات اصحاب جرح
Flag Counter