(۱۶) بدعتی کا عمل اسلام سے نفرت دلاتا ہے: چنانچہ جب بدعتی اپنی بدعت کے خرافات پر عمل کرتا ہے تو یہ چیز دشمنان اسلام کے دین اسلام سے ٹھٹھا اور استہزاء کرنے کا سبب بنتی ہے، جب کہ دین اسلام ان تمام بدعات سے بری ہے ۔[1] (۱۷) بدعتی امت میں تفرقہ پیدا کرتا ہے: اس لئے کہ بدعتی اور اس کے متبعین اس بدعت کے ذریعہ مسلمانوں میں تفریق پیدا کرتے ہیں ، جس کے نتیجہ میں وہ گروہوں اور مختلف ٹولیوں میں بٹے نظرآتے ہیں ، اللہ عزوجل کا ارشادہے: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾[2] بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کرلیا اور گروہ گروہ بن گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ، بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے، پھر اللہ تعالیٰ انہیں ان کے کئے کی خبر کر دے گا۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |