(۱۸) ایسا بدعتی جو اپنی بدعت کوعلانیہ طور پر بیان کرتا اور اس کی تشہیر کرتا ہو ، امت کو اس کی بدعت سے متنبہ کرنے کے لئے اس کی غیبت جائز ہے،اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بدعت کو ظاہر کرنے والا شخص فسق کے ظاہر کرنے والے کی بہ نسبت زیادہ خطرناک ہے۔ غیبت کتاب وسنت کی روشنی میں حرام ہے، لیکن شرعی مقاصد کے تحت مندرجہ ذیل چھ امور میں غیبت جائز ہے: [1] ظلم کی شکایت کی غرض سے، منکر کی تبدیلی پر مدد طلبی کی خاطر، استفتاء کے لئے، مسلمانوں کو کسی شر وفساد سے محفوظ رکھنے کے لئے، اسی طرح جب کوئی شخص اپنے فسق اور بدعت کو علانیہ طور پر ظاہر کرتا ہو، اور کسی کا تعارف (پہچان) کروانے کے لئے ۔[2] اور کسی شاعر نے ان چھ اسباب کو حسب ذیل دو شعروں میں یوں جمع کیاہے: |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |