ہوجائے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بہت سارے کفار ومنافقین اور اہل بدعت و ضلالت کو ہدایت عطا فرمائی۔‘‘ [1] نیز فرماتے ہیں :’’جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ بدعتی کی توبہ مطلقاً قبول نہ ہوگی ، ایسے لوگ انتہائی فاش غلطی کا شکار ہیں ۔‘‘[2] شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی اس گفتگو کے ذریعہ بدعتی کی توبہ کی عدم قبولیت والی حدیث کی بڑی واضح تشریح فرمائی ہے، وللہ الحمد۔ انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إن اللّٰه حجب التوبۃ عن صاحب کل بدعۃ‘‘[3] اللہ تعالیٰ نے ہر بدعتی سے توبہ کو روک دیا ہے ۔ اس حدیث کے مفہوم کی وضاحت ابھی ابھی شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |