نیک نیتی کے ساتھ نوش کرنے سے بیماریوں سے شفایابی حاصل ہوتی ہے، کیوں کہ آب زمزم جس مقصدکے لئے نوش کیا جائے اس سے اس مقصد کی تکمیل ہوتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کے بارے میں فرمایا: ’’إنھا مبارکۃ، إنھا طعام طعم [وشفاء سقیم]‘‘ [1] یہ بڑا بابرکت پانی ہے ، یہ بھوکے کی غذا اور مریض کی شفایابی کا ذریعہ ہے۔ اور جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے ،فرماتے ہیں : ’’ماء زمزم لما شرب لہ ‘‘[2] آب زمزم جس مقصدکے لئے نوش کیا جائے اس سے اس مقصد کی تکمیل ہوتی ہے۔ نیز بیان کیا جاتا ہے کہ:’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آب زمزم کو برتنوں اور مشکوں میں |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |