بھر کر لے جاتے اور اسے مریضوں پر چھڑکتے اور انہیں پلا تے تھے‘‘[1] [۴] آب باراں سے برکت کا حصول: اس میں کوئی شک نہیں کہ بارش ایک بڑی بابرکت شئے ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت رکھی ہے، وہ یوں کہ اس بارش سے لوگ مویشی اور چوپائے سیراب ہوتے ہیں ، اور اسی طرح اس سے درخت اور میوے پیدا ہوتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ اس بارش کے ذریعہ ہر شئے میں زندگی کی روح ڈالتاہے۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ بارش ہوئی،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جسم سے کپڑا اتارا، یہاں تک کہ بارش کا پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم تک پہونچا، ہم نے دریافت کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے ایسا کیوں کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لأنہ حدیث عھد بربہ‘‘[2] |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |