لوگوں میں تقسیم کردو ۔[1] صحابۂ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑوں ،انگلیوں کے نشانات ، وضو کے پانی اور جوٹھے وغیرہ سے تبرک حاصل کرتے تھے، اوریہ ساری چیزیں بکثرت واردہیں ۔[2] اسی طرح ان اشیاء سے بھی برکت حاصل کرتے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے الگ ہوئی ہوں ، جیسے بال (موئے مبارک) ، اور اسی طرح ان اشیاء سے جنھیں آپ نے اپنی حیات مبارکہ میں استعمال فرمایا اور وہ بعد از وفات باقی رہیں ، جیسے کپڑے ، برتن، جوتے، اسی طرح دیگر وہ ساری چیزیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے متصل تھیں ۔[3] لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر کسی اور کو قیاس نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہیں منقول نہیں ہے کہ آپ نے اپنے علاوہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |