Maktaba Wahhabi

139 - 203
(۲) بدعات پر عمل آوری سے بدعتیوں کولوگوں کو گمراہ کرنے میں شہ ملتی ہے، جب وہ اپنی وضع کردہ بدعات کو رواج پاتے اور لوگوں کو اس میں منہمک ہوتے دیکھتے ہیں ، تو وہ لوگوں کو نئی نئی بدعات میں ملوث کرتے رہتے ہیں ، جبکہ بدعات کے ترک کردینے سے بدعتیوں کو بدعت گری سے زجر و توبیخ ہوتی ہے۔ (۳) جب ایک عالم اور جانکا ر شخص اس بدعت پرعمل کرتا ہے تو عوام کو اس کے سنت ہونے کا فریب دیتا ہے، اور اس طرح وہ شخص زبانِ حال سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر جھوٹ منسوب کرنے والاقرار پاتا ہے، اور بسا اوقات زبانِ حال زبانِ قال(کلام) کے قائم مقام ہوتی ہے۔لوگ اکثر اسی سبب سے بدعات کا شکار ہوئے ہیں ۔ (۴) ایک عالم آدمی جب اس بدعی نماز کو پڑھتا ہے تو گویا وہ لوگوں کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ منسوب کرنے کا سبب بنتا ہے، چنانچہ لوگ اس نماز کو سنت کہنے لگتے ہیں ۔ تیسری وجہ: یہ بدعی نماز ‘نماز سے متعلق کئی مسائل میں شریعت کے اصولوں کی مخالفت پر مشتمل ہے:
Flag Counter