بہتان لگا یا گیا ہے ، اور اعمال کی جزاء میں من مانی اور بلا دلیل تقدیر فرض کرکے اللہ رب العالمین پر جھوٹ کا طومار باندھا گیا ہے، لہٰذا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرگھڑی ہوئی چیزوں کو معطل قرار دیا جائے، اور اس کی قباحت و شناعت کو آشکارا کیا جائے، اور اس سے لوگو ں کو متنفر کیا جائے، کیونکہ اس کی موافقت کرنے سے درج ذیل مفاسد لازم آتے ہیں : (۱) اس نماز کی فضیلت اور کفارہ بننے کے سلسلے میں جو چیزیں آئی ہیں ان پر عوام کا اعتماد کر لینا، جب کہ یہ چیز انہیں درج ذیل دو خطرناکیوں میں ڈال دینے کا سبب ہے: ۱- فرائض میں کوتاہی۔ ۲- گناہوں میں انہماک۔ چنانچہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اس شب کی آمد کے انتظار میں رہتے ہیں ، اور اسے ادا کرکے اپنی تمام کوتاہیوں کی تلافی کا سامان اور گناہوں کا کفارہ سمجھتے ہیں ،اور اس طرح حدیث صلاۃ الرغائب کے وضع کرنے والے کے مقصد کی تکمیل ہوتی ہے یعنی نیکیوں کی ترغیب میں بہ کثرت معاصی کا ارتکاب ہوتاہے۔ |
Book Name | سنت کی روشنی اور بدعت کے اندھیرے کتاب وسنت کے آئینہ میں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی |
Publisher | مكتب توعية الجاليات قبه |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنائت اللہ بن حفیظ السنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 204 |
Introduction |