Maktaba Wahhabi

129 - 203
ہوتی ہے، چنانچہ اس طرح کی محفلوں میں شریک ہونے والے اور ان کا مشاہدہ کرنے والے اس سے بخوبی واقف ہیں ۔ بطور مثال (ان مجلسوں میں انجام پانے والے)چند حرام اور منکر امور درج ذیل ہیں : اولاً: میلادی حضرات جوبھی قصائد یا مدحیہ اشعار ان محفلوں میں گاتے ہیں ان میں سے اکثر و بیشتر اشعار شرکیہ کلمات، غلو آرائی اور مبالغہ آمیزی سے خالی نہیں ہوتے؛ جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، ارشاد ہے: ’’لا تطروني کما أطرت النصاری عیسی ابن مریم فإنما أنا عبدہ، فقولوا:عبد اللّٰه ورسولہ‘‘[1] تم(حدسے زیادہ تعریفیں کرکے) مجھے حد سے آگے نہ بڑھاؤ جیسا کہ نصاریٰ (عیسائیوں )نے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کوحد سے آگے بڑھا دیا تھا ،میں اللہ کا بندہ ہوں ، لہٰذا مجھے اللہ کا بندہ اور رسول ہی کہو۔‘‘ ثانیاً:میلاد کی ان محفلوں میں دیگر حرام کاریاں بھی ہوتی ہیں ، مثلاً
Flag Counter