Maktaba Wahhabi

128 - 203
نے اپنے دین کی تکمیل اور اپنی نعمت تمام کردی ہے،نیز یہ چیز بھی اس سے پوشیدہ نہ رہے گی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو میلادمنانے کا حکم دیا ،نہ ہی خود منایا،اورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کیا، لہٰذا معلوم ہوا کہ محفل میلاد دینِ اسلام کی کوئی چیز نہیں ،بلکہ ایک نومولود بدعت ہے۔ ۱۱- مسلمان کے لئے مشروع یہ ہے کہ اگر چاہے تو پیر کے دن کاروزہ رکھے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیر کے روزہسے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’ذاک یومٌ ولدت فیہ، ویوم بعثت، أو أنزل علي‘‘[1] اسی دن میری ولادت ہوئی ہے، اور اسی دن نبی ورسول بناکر مبعوث ہوا ہوں ‘یا مجھ پر وحی نازل کی گئی۔ لہٰذا اسوۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں پیر کے روز صرف روزہ رکھنا ثابت ہے، آپ کی ولادت باسعادت کا جشن منانانہیں !!۔ ۱۲- جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں اکثر و بیشتر منکرات اور مفاسد کی بھرمار
Flag Counter