Maktaba Wahhabi

398 - 548
سیدنا انس رضی اللہ عنہ(ہی)سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چاندی کی انگوٹھی پہنا کرتے تھے جس کا نگینہ(سر والا حصہ)اسی میں سے ہوتا تھا۔ (۸۰۶)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ ا مِنْ وَّرِقٍ، وَکَانَ فَصُّہٗ حَبَشِیًّا۔صحیح[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ حبشی(قسم کا)تھا۔ (۸۰۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ ا لَبِسَ خَاتَمًا فِيْ یَمِیْنِہٖ، فِیْہِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ، وَکَانَ فَصُّہٗ مِمَّا یَلِيْ کَفَّہٗ۔صحیح[2] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی اوراس کا نگینہ حبشی تھا اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف تھا۔ (۸۰۸)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ نَقْشُ خَاتَمِ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(مُحَمَّدٌ)سَطْرٌ وَ(رَسُوْلٌ)سَطْرٌ وَ(اللّٰہِ)سَطْرٌ۔صحیح[3] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش اس طرح تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک سطر میں اور رسول دوسری سطر میں اور اللہ تیسری سطر میں تھا۔ (۸۰۹)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ رضى اللّٰه عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَتَخَتَّمُ فِيْ یَمِیْنِہٖ۔[4] سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ(کی انگلی)میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
Flag Counter