Maktaba Wahhabi

364 - 548
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آخری عشرہ داخل ہوتا تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ازار خوب باندھ لیتے۔رات کو خود بھی جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے(بہت زیادہ عبادت کرتے تھے)۔ (٧٠٩)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَجْتَھِدُ فِی الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ؛ مَالَا یَجْتَھِدُ فِيْ غَیْرِھَا۔صحیح [1] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں(عبادت میں)جتنی محنت کرتے تھے اتنی محنت دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔ حج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم (٧١٠)عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ ا غَزَا تِسْعَ عَشْرَۃَ غَزْوَۃً، وَأَ نَّہ، حَجَّ بَعْدَ مَا ھَاجَرَ حَجَّۃً وَاحِدَۃً، لَمْ یَحُجَّ بَعْدَھَا، حَجَّۃَ الْوَدَاعِ . قَالَ أَبُوْإِسْحٰقَ:وَبِمَکَّۃَ أُخْرٰی۔( صحیح)[2] سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے(کافروں سے)انیس جنگیں لڑیں آپ نے ہجرت کے بعد صرف ایک حج کیا۔حجۃ الوداع(والا)اور اس کے بعد آپ مکہ میں حج کے لیے تشریف نہیں لائے۔ (٧١١)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ: اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَرْبَعَ عُمَرٍ،کُلُّھُنَّ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ؛ إِلاَّ الَّتِيْ کَانَتْ مَعَ حَجَّتِہٖ: عُمْرَۃٌ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مِنَ الْجِعِرَّانَۃِ، حَیْثُ قَسَمَ غَنَایِمَ حُنَیْنٍ فِيْ ذِی الْقَعْدَۃِ، وَعُمْرَۃٌ مَعَ حَجَّتِہٖ۔صحیح [3]
Flag Counter