Maktaba Wahhabi

290 - 548
(۵۰۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلاَئَ وَضَعَ خَاتَمَہٗ۔[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلا میں داخل ہوتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے تھے۔ مسواک اور دائیں سمت سے محبت (۵۰۸)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا قَامَ لِلتَّھَجُّدِ مِنَ اللَّیْلِ یَشُوْصُ فَاہُ بِالسِّوَاکِ۔صحیح[2] سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو مسواک سے اپنا منہ خوب صاف کرتے تھے۔ (۵۰۹)عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ:سَأَلْتُ عَائِشَۃَ۔بِأَيِّ شَيْئٍ کَانَ یَبْدَأُ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ بَیْتَہٗ؟ قَالَتْ:بِالسِّوَاکِ۔صحیح[3] سیدنا شریح بن ہانی(تابعی رحمہ اللہ)نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں آتے تو پہلے کیا کام کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: مسواک کرتے تھے۔ (۵۱۰)عَنْ أَبِيْ بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ:أَتَیْتُ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَوَجَدْتُّہٗ یَسْتَنُّ بِسِوَاکٍ بِیَدِہٖ، یَقُوْلُ:((أُعْ أُعْ))وَالسِّوَاکُ فِيْ یَدِہٖ، کَأَنَّہٗ یَتَھَوَّعُ۔صحیح[4] سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں آیا تو دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے مسواک کررہے تھے اور ’’اع اع،، کر رہے تھے۔مسواک آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی۔ایسا محسوس ہوتا تھا گویا آپ قے کررہے ہیں۔
Flag Counter