Maktaba Wahhabi

470 - 548
پیالہ اور تھالی (۱۱۲۰)عَنْ عِیْسَی بْنِ طَہْمَانَ قَالَ:اَخْرَجَ إِلَیْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَدَحَ خَشَبٍ غَلِیْظٍ، مُضَبَّبٌ بِحَدِیْدٍ، فَقَالَ:یَا ثَابِتُ! ھٰذَا قَدَحُ النَّبِيِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔[1] عیسیٰ بن طہمان(تابعی)فرماتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمارے(کھانے کے)لیے گاڑھی لکڑی کا ایک پیالہ نکالا جسے لوہے(کے تار)سے ٹانکا لگایاگیا تھا تو(انس نے)کہا: اے ثابت(ایک تابعی)! یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاپیالہ ہے۔ (۱۰۲۱)عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِسْمَاعِیْلَ قَالَ دَخَلْتُ عَلٰی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ ، فَرَأَیْتُ فِيْ بَیْتِہٖ قَدَحًا مِنْ خَشَبٍ، فَقَالَ: کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَشْرَبُ فِیْہِ وَیَتَوَضَّأُ۔[2] سیدنا محمد بن اسماعیل(تابعی رحمہ اللہ)سے روایت ہے کہ میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ ان کے گھر میں لکڑی کا ایک پیالہ ہے۔انھوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پیالے میں پیتے تھے اور(بعض اوقات)اس سے وضو کرتے تھے۔ (۱۰۲۲)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:سَقَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِھٰذَا الْقَدَحِ، الْمَائَ وَاللَّبَنَ وَالنَّبِیْذَ۔فَلَوْلَا أَنِّيْ رَأَیْتُ أَصَابِعَہٗ فِيْ ھٰذِہِ الْحَلْقَۃِ، لَجَعَلْتُ عَلَیْھَا الذَّھَبَ وَالْفِضَّۃَ۔[3] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس پیالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی، دودھ اور نبیذ پلائی ہے۔اگر آپ کی انگلیاں اس حلقے پرنہ لگی ہوتیں تو میں اسے سونے اور چاندی سے بنالیتا۔ (۱۰۲۳)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کُنْتُ أَسْقِی النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِيْ ھٰذَا الْقَدَحِ اللَّبَنَ، وَالْعَسَلَ، وَالسَّوِیْقَ، وَالنَّبِیْذَ، وَالْمَائَ الْبَارِدَ۔[4] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالے میں دودھ، شہد، ستو ، نبیذ اور ٹھنڈا پانی پلاتا تھا۔
Flag Counter