Maktaba Wahhabi

396 - 548
(مدینے)لے گئے۔ (۷۹۹)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُکْثِرُ الْقِنَاعَ، کَأَنَّ ثَوْبَہٗ ثَوْبُ زَیَّاتٍ۔[1] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر طور پر سر ڈھانپا کرتے تھے۔آپ کا کپڑا ایسا تھا جیسا تیل والے کا کپڑا ہوتا ہے۔(آپ کثرت سے تیل لگایا کرتے تھے) پیکر ِ حسن و جمال کی انگوٹھی (۸۰۰)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:اتَّخَذَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خَاتَمًا مِّنْ ذَھَبٍ، فَکَانَ یَلْبَسُہٗ فِيْ یَمِیْنِہٖ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِیْمَ مِنْ ذَھَبٍ، فَطَرَحَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَقَالَ:(( لَا أَلْبَسُہٗ أَبَدًا))۔فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِیْمَھُمْ۔صحیح[2] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی پہنی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہنے ہوئے تھے تو لوگوں نے(بھی)سونے کی انگوٹھیاں بنالیں۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے(سونے کی انگوٹھی کو)پھینک دیا اور فرمایا: میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ (۸۰۱)عَن أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنْ یَّکْتُبَ إِلَی الرُّوْمِ، فَقِیْلَ لَہٗ: إِنَّہُمْ لَنْ یَّقْرَئُ وْا کِتَابَکَ إِذَا لَمْ یَکُنْ مَخْتُوْمًا۔فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّۃٍ، وَنَقْشُہٗ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللّٰہِ، فَکَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلٰی بَیَاضِہٖ فِيْ یَدِہٖ۔صحیح[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رومیوں کی طرف(خط)لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خط پر مہر نہیں ہوگی وہ اسے نہیں پڑھیں گے تو آپ
Flag Counter