Maktaba Wahhabi

133 - 548
یَلْعَنُھُمُ اللّٰہُ وَیَلْعَنُھُمُ اللّٰعِنُوْنَoلا إِلاَّ الَّذِیْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَبَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِکَ اَتُوْبُ عَلَیْھِمْ جوَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ﴾( سورۃ البقرۃ:۱۵۹، ۱۶۰) ’’ جو لوگ ہمارے نازل کردہ واضح دلائل اور ہدایت کی باتیں چھپاتے ہیں۔جبکہ ہم انھیں اپنی کتاب میں سب لوگوں کے لئے کھول کر بیان کر چکے ہیں تو ایسے ہی لوگ ہیں جن پر اللہ بھی لعنت کرتا ہے اور لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔مگر جن لوگوں نے(اس کام سے)توبہ کر لی اور اپنی اصلاح کر لی اور وضاحت کر دی تو میں ایسے لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہوں اور میں ہر ایک کی توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہوں۔‘‘ (۱۴۹)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قُلْتُ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّيْ أَسْمَعُ مِنْکَ کَثِیْرًا أَنْسَاہُ، قَالَ:((ابْسُطْ رِدَآئَ کَ))۔فَبَسَطْتُّہٗ، فَفَرَّقَ بِیَدِيْ ثُمَّ قَالَ:((ضُمَّہٗ))۔فَضَمَمْتُہٗ، فَمَا نَسِیْتُ شَیْئًا بَعْدَہٗ۔صحیح[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا :اے اللہ کے رسول!میں آپ کی بہت سی باتیں سنتا ہوں(پھر)بھول جاتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی چادر پھیلاؤ تو میں نے چادر پھیلا دی۔آپ نے اسے اپنے ہاتھ کے ساتھ جدا کیا(اور پھیلا دیا)پھر فرمایا، اسے(اپنے سینے کے ساتھ)لپیٹ لو تو میں نے اسے لپیٹ لیا۔پھر اس کے بعد(آپ کی بیان کی ہوئی)کوئی چیز نہ بھولا۔ مقدس اسمائے گرامی (۱۵۰)عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ رضی اللّٰہ عنہ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( إِنَّ لِيْ أَسْمَائَ:أَنَا أَحْمَدُ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَنَا الْمَاحِيْ یَمْحُواللّٰہُ بِہِ الْکُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ یُحْشَرُ النَّاسُ عَلٰی قَدَمِيِّ، وَأَنَا الْعَاقِبُ))۔قَالَ:قُلْتُ لِلزُّھْرِيِّ:مَا الْعَاقِبُ؟ قَالَ:الَّذِيْ لَیْسَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ۔صحیح[2] سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میرے(بہت سے)نام ہیں۔میں احمد ہوں، محمد ہوں، مٹانے والا ہوں، میرے ساتھ اللہ کفر کو مٹائے گا اور اکٹھا کرنے والا ہوں، لوگ(قیامت کے دن)میرے قدموں پر اکٹھے ہوں گے اور میں العاقب ہوں۔
Flag Counter