Maktaba Wahhabi

309 - 548
امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے نوافل و تہجد (۵۶۰)عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم سَجْدَتَیْنِ قَبْلَ الظُّھْرِ، وَسَجْدَتَیْنِ بَعْدَ الظُّھْرِ، وَسَجْدَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَسَجْدَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ، وَسَجْدَتَیْنِ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ، فَأَمَّا الْمَغْرِبُ وَالْعِشَائُ فِيْ بَیْتِہٖ۔وَحَدَّثَتْنِيْ أُخْتِيْ حَفْصَۃُ: أَنَّ النَّبِيَّ ا کَانَ یُصَلِّيْ سَجْدَتَیْنِ خَفِیْفَتَیْنِ بَعْدَ مَا یَطْلُعُ الْفَجْرُ، وَکَانَتْ سَاعَۃً لَا أَدْخُلُ عَلَی النَّبِيِّ ا فِیْھَا۔صحیح[1] سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں(سجدتین)ظہر کے بعد دو رکعتیں مغرب کے بعد دو رکعتیں عشاء کے بعد دو رکعتیں اور جمعے کے بعد دو رکعتیں پڑھی ہیں۔مغرب اور عشاء(کی دو رکعتیں)آپ اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور مجھے میری بہن حفصہ رضی اللہ عنہا نے حدیث سنائی کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کے طلوع ہونے کے بعد دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے اور اس وقت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتا تھا۔ (۵۶۱)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّيْ قَبْلَ الظُّھْرِ رَکْعَتَیْنِ، وَبَعْدَھَا رَکْعَتَیْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ فِيْ بَیْتِہٖ، وَبَعْدَ صَلَاۃِ الْعِشَائِ رَکْعَتَیْنِ۔وَکَانَ لَا یُصَلِّيْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ حَتّٰی یَنْصَرِفَ، فَیُصَلِّيَ رَکْعَتَیْنِ فِيْ بَیْتِہٖ۔صحیح[2] سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر(کی نماز)سے پہلے دو رکعتیں، ظہر کے بعد دو رکعتیں، مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے اور جمعہ کے دن آپ(گھر)واپس جانے تک کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔پھر آپ(واپس جاکر)اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ (۵۶۲)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: لَمْ یَکُنِ النَّبِيُّ ا عَلٰی شَيْئٍ مِنَ النَّوَافِلِ أَشَدَّ تَعَاھُدًا مِنْہُ عَلٰی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔صحیح[3]
Flag Counter