Maktaba Wahhabi

185 - 548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو بھی مومن ہے میں دنیا اور آخرت میں اس کے سب سے زیادہ قریب ہوں،، اگر چاہو تو پڑھو: اَلنَّبِیُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِھِمْ۔(سورۃ الاحزاب: ۶) ’’مومنوں کو نبی اپنی جانوں سے زیادہ عزیز(وپیارا)ہے۔‘‘ پس جو مومن فوت ہو اور مال چھوڑ جائے تو اس کا جو بھی عصبہ(اور وارث)ہو وہ اس کا وارث ہوگا اور جو شخص(اپنے اوپر)قرض یا خسارہ چھوڑ جائے تو( اس کا وارث)میرے پاس آئے میں اس کا مولا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو (۲۶۹)عَنْ أُسَامَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:حُضِرَ ابْنُ ابْنَۃِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَأَرْسَلَتْ إِلَیْہِ أَنْ یَّجِيْئَ، قَالَ:(( إِنَّ لِلّٰہِ مَا أَخَذَ وَمَا أَعْطٰی، وَکُلُّ شَيْئٍ عِنْدَہٗ إِلٰی أَجَلٍ مُّسَمًّی، فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ))۔فَرَدَّتْ إِلَیْہِ الرَّسُوْلَ تُقْسِمُ عَلَیْہِ لَمَّا جَائَ، قَالَ:فَقَامَ وَقُمْنَا وَ مَعَہٗ سَعْدُ بْنُ عُبَادَۃَ وَأُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَحْسِبُہٗ، فَرُفِعَ الصَّبِيُّ إِلٰی حِجْرِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَنَفْسُہٗ تَقَعْقَعُ، قَالَ:فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ، قَالَ لَہٗ سَعْدُ بْنُ عُبَادَۃَ:مَا ھٰذَا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ:(( ھٰذِہِ الرَّحْمَۃُ یَضَعُھَا اللّٰہُ فِيْ قُلُوْبِ مَنْ یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہٖ، وَإِنَّمَا یَرْحَمُ اللّٰہُ مِنْ عِبَادِہِ الرُّحَمَائَ))۔صحیح[1] سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک نواسے کی وفات کا وقت ہوا تو آپ کی بیٹی(زینب)نے آپ کو بلایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کے لیے ہے جو اس نے لیا اور اسی کے لیے ہے جو اس نے دیا۔اور ہر چیز اس کے ہاں ایک خاص وقت تک کے لیے ہے۔پس اسے چاہیے کہ صبر کرے اور(اس پر)ثواب کی امید رکھے۔انھوں نے پیغام لانے والے کو قسم دے کر واپس بھیجا کہ آپ ضرور آئیں تو آپ اٹھے اور ہم(بھی)اٹھے۔آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ اور میرا خیال ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ(بھی)تھے۔پھر بچے کو آپ کی گود میں اٹھایا گیا اس کا سانس نکل رہا تھا۔آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔سعد بن عبادہ نے آپ سے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ رحمت ہے۔اسے اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے دل میں چاہتا ہے رکھ دیتا ہے اور اللہ صرف اپنے ان بندوں پر رحم کرتا ہے جو(دوسروں پر)رحم کرتے ہیں۔
Flag Counter