Maktaba Wahhabi

184 - 548
لَنَا فِيْ صَاعِنَا وَمُدِّنَا۔اَللّٰھُمَّ إِنَّ إِبْرَاھِیْمَ عَبْدُکَ وَخَلِیْلُکَ وَنَبِیُّکَ، وَإِنِّيْ عَبْدُکَ وَنَبِیُّکَ ، وَإِنَّہٗ دَعَاکَ لِمَکَّۃَ، وَإِنِّيْ أَدْعُوْکَ لِلْمَدِیْنَۃِ بِمِثْلِ مَا دَعَاکَ بِہٖ لِمَکَّۃَ وَمِثْلَہٗ مَعَہَ))۔ قَالَ:ثُمَّ یَدْعُوْ أَصْغَرَ وَلِیْدٍ یَرَاہُ فَیُعْطِیْہِ ذٰلِکَ الثَّمَرَ۔صحیح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگ جب دیکھتے کہ پہلا(اور تازہ)پھل لگا ہے تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آتے۔جب رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لیتے تو فرماتے: ’’اے اللہ! ہمارے پھلوں میں برکت عطا فرما اور ہمارے مدینہ میں برکت عطا فرما اور ہمارے صاع اور مد میں برکت عطا فرما۔اے اللہ بے شک ابراہیم علیہ السلام تیرا بندہ اور خلیل اور نبی ہے اور میں تیرا بندہ اور نبی ہوں۔ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے دعا کی تھی اور میں اسی طرح مدینے کے لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی ایک مثل مزید ساتھ شامل کردے۔‘‘ پھرچھوٹے بچے کو دیکھ کر بلاتے تو اسے یہ پھل دے دیتے تھے۔ (۲۶۷)عَنْ جَابِرٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:صَلَّیْتُ مَعَ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الظُّھْرَ وَالْعَصْرَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ لَنَا: عَلٰی أَمَاکِنِکُمْ، وَأُھْدِیَتْ لَہٗ جَرَّۃٌ مِنْ حَلْوَائَ فَجَعَلَ یُلْعِقُ کُلَّ رَجُلٍ لَعْقَۃً؛ حَتّٰی أَتٰی عَلَيَّ وَأَنَا غُلاَمٌ، فَأَلْعَقَنِيْ لَعْقَۃً؛ ثُمَّ قَالَ لِيْ:((أَزِیْدُکَ؟))قُلْتُ:نَعَمْ، وَزَادَنِيْ لَعْقَۃً لِصِغَرِيْ، فَلَمْ یَزَلْ کَذٰلِکَ حَتّٰی أَتٰی عَلٰی آخِرِ الْقَوْمِ۔[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر اور عصر کی نماز پڑھی۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو ہم سے فرمایا: اپنی جگہوں پر بیٹھے رہو۔آپ کو میٹھی چیز(شہد)کا برتن تحفے میں بھیجا گیا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر آدمی کو(اس میں سے)چٹاتے رہے حتیٰ کہ میرے پاس آئے اور میں چھوٹا لڑکا تھا۔آپ نے مجھے وہ چٹایا پھر فرمایا: کیا تجھے زیادہ دوں؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ نے مجھے تھوڑا سا(شہد)دیا۔آپ اسی طرح(تقسیم کرتے)رہے حتیٰ کہ لوگوں کے آخری آدمی تک پہنچ گئے۔ (۲۶۸)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ:(( مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلاَّ أَنَا أَوْلٰی بِہٖ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، اقْرَؤُوْا إِنْ شِئْتُمْ ﴿النَّبِيُّ اَوْلٰی بِالْمُؤْمِنِیْنَ مِنْ اَنْفُسِھِمْ ﴾ فَأَیُّمَا مُؤْمِنٌ مَاتَ وَتَرَکَ مَالًا فَلْیَرِثْہُ عَصَبَتُہٗ مَنْ کَانُوْا، وَمَنْ تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضِیَاعًا فَلْیَأْتِنِيْ فَأَنَا مَوْلاَہُ))۔صحیح[2]
Flag Counter