Maktaba Wahhabi

434 - 548
(۹۰۲)عَنِ الْمُھَلَّبِ بْنِ أَبِيْ صُفْرَۃَ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( إِنَّ بَیَّتْکُمُ الْعَدُوُّ؛ فَإِنَّ شِعَارَکُمْ حٰمٓ لَا یُنْصَرُوْنَ))۔[1] مہلب بن ابی صفرہ نے ایک صحابی سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اگر دشمن تم پر رات کو حملہ کردے تو تمھارا شعار ’’حم لا ینصرون‘‘ ہوگا(حم ان دشمنوں کی مدد نہیں کی جائے گی)۔ (۹۰۳)عَنْ أَبِيْ اِسْحٰقَ:أَنَّ النَّبِيَّ ا بَعَثَ سَرِیَّۃً فِيْ عَشَرَۃٍ فِیْھِمْ طَلْحَۃُ، فَقَالَ:شِعَارُکُمْ(( یَا عَشَرَۃُ))۔[2] سیدنا ابواسحاق(السبیعی، تابعی)سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس مجاہدین کی ایک جماعت بھیجی جن میں طلحہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔آپ نے فرمایا کہ تمھارا شعار یہ ہے ’’یاعشرۃ،،(اے دس کی ٹولی)۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا گھوڑا اور زین (۹۰۴)عَنْ جَرِیْرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَھُوَ یَلْوِيْ نَاصِیَۃَ فَرَسِہٖ، وَیَقُوْلُ:(( الْخَیْلُ مَعْقُوْدٌ فِيْ نَوَاصِیْھَا الْخَیْرُ))۔صحیح[3] سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو(اس حالت میں بھی)دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھوڑے کی پیشانی پھیر رہے تھے او رفرما رہے تھے گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر لکھی ہوئی ہے۔ (۹۰۵)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:لَمْ یَکُنْ شَيْئٌ أَحَبَّ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بَعْدَ النِّسَائِ مِنَ الْخَیْلِ۔[4] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک عورتوں کے بعد گھوڑے ہی سب سے زیادہ محبوب(پیارے)تھے۔
Flag Counter